بھٹکل:3؍جولائی (ایس اؤ نیوز) زندگی سے بیزار اور مایوس ایک نوجوان چلتی ٹرین میں سر دے کر خود کشی کئے جانے کا واقعہ منگل کی دیر رات تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت پنُّوپال میں پیش آیا ہے۔
مہلوک نوجوان کی شناخت تعلقہ کے بیلکے کے مکین بھرت رمیش موگیر(18) بتائی گئی ہے۔ مہلوک کے متعلق بتایاگیا ہےکہ وہ اپنی زندگی کے سہارے کے لئے ماہی گیر کیا کرتاتھا۔ منگلورو سے ممبئی چلنے والی نیتراوتی ایکسپرس کو منگل کی رات 2بج کر 5منٹ کے قریب بیلکے پنوپال سے ٹرین گزرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرین کی مار سے مہلوک کی گردن جسم سے الگ ہوگئی ہے۔ مہلوک کے پسماندگان میں والدہ، بھائی اور دیگر رشتہ دار ہیں۔ ایس آئی روی نے اپنے عملے کے ساتھ جائے حادثے کا معائنہ کیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔